ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زوبیر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب الدین کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں شینواری خوگہ خیل قوم کے مشران شریک ہوئے۔
جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ لنڈی کوتل بازار میں کاروبار کرنے والے افغان تاجر اور مختلف گاؤں میں رہائش پذیر افغان شہری اب صرف قانونی دستاویزات کے ساتھ کاروبار اور رہائش رکھ سکیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پاسپورٹ اور ویزہ کا ہونا لازمی ہے، جبکہ صرف سیٹیزن کارڈ یا پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کو ویزہ و پاسپورٹ بنوانا ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے مشران کے ذریعے افغان شہریوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ 31 اگست کے بعد بغیر قانونی دستاویزات کے رہائش یا کاروبار کرنے والوں کے خلاف حکومت کے احکامات کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔