ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ Home / خیبر پختونخوا,سیاست,عوام کی آواز /

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

سپر ایڈمن - 28/08/2025 409
خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آبائی علاقے پہاڑپور کو نئے ضلع کا درجہ دینے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر نئے ضلع پہاڑپور کے قیام سے متعلق رپورٹ حکومت کو ارسال کریں۔ اس رپورٹ میں ضلع کا صدر مقام، جغرافیائی حدود، آبادی، تحصیلوں، نیبرہڈ اور ویلج کونسلز، اور پٹوار حلقوں کی تفصیل شامل ہوگی۔

 

مزید برآں، مالی اور انتظامی تقسیم سے متعلق سفارشات بھی تیار کی جا رہی ہیں تاکہ نئے ضلع کے قیام کو ایک مؤثر نظامِ حکومت کے تحت یقینی بنایا جا سکے۔

 

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 14 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران عوام سے خطاب میں پہاڑپور کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، جس پر اب عملی پیش رفت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق پہاڑپور کو ضلع کا درجہ دینے سے مقامی سطح پر انتظامی سہولتوں میں بہتری آئے گی اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہوگا۔ عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔