ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: عسکریت پسندوں کے حملے، پولیس اہلکار شہید، دو افراد اغوا، بچہ جاں بحق Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: عسکریت پسندوں کے حملے، پولیس اہلکار شہید، دو افراد اغوا، بچہ جاں بحق

بنوں: عسکریت پسندوں کے حملے، پولیس اہلکار شہید، دو افراد اغوا، بچہ جاں بحق

احسان اللہ خٹک

 

بنوں میں گزشتہ شب عسکریت پسندوں نے بیک وقت مختلف مقامات پر حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، اس کے دو بھتیجے اغواء جبکہ میرانشاہ روڈ پر  فائرنگ کے تبادلے میں دینی مدرسے کا ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل رافید اللہ اور سی ٹی ڈی اہلکار جاوید کے گھر پر دھاوا بولا۔ عسکریت پسند رافید اللہ کو ان کے بھتیجوں فہد اور جنید سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں کانسٹیبل رافید اللہ کو شہید کر دیا گیا، جبکہ دونوں بھتیجے تاحال عسکریت پسندوں کی قید میں ہیں۔

 

دوسری جانب میرانشاہ روڈ پر ایئرپورٹ کے قریب ایف سی چوکی پر بھی عسکریت پسندوں نے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ ایف سی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے عسکریت پسند پسپا ہوگئے تاہم اس دوران قریب موجود دینی مدرسے کا ایک بچہ فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔