رفیع اللہ
سوات سے تعلق رکھنے والے تین بہن بھاییوں نے ملائشیا میں ہونے والی ( ایم بی ڈبلیو ) انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے وطن عزیز کے لیے چار میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
ملائیشیا کےشہر نیلئی کے آرینا سپورٹس کمپلکس میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 32 ممالک کے 4200 کلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم سخت مقابلوں کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی جرات،مہارت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سوات سے تعلق رکھنے والی عائشہ آیاز اور ان کے بھائی زریاب آیاز نے فومسہ کیٹیگری میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گول میڈلز اپنے نام کیے۔ دونوں نے ہانگ کانگ، ملائیشیا اور بھارت کے حریف کھلاڑیوں کو شکست دی۔
عائشہ آیاز نے فائیٹنگ کیٹیگری میں بھی نمائیاں کارکردگی دیکھائی اور برانزز میڈل جیتا۔
اسی طرح نو سالہ گلالئی آیاز نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا کامیاب آغاز کیا اور برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
یوں پاکستان کی تاریخ میں پہلی نار ایک ہی گھر کے تین بہن بھائیوں نے کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں مجموعی طور پر چار میڈلز جیت کر منفرد اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان تائیکوانڈو کے نیشنل کوچ آیاز نائیک، جو ان تینوں کھلاڑیوں کے والد بھی ہیں، نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ سے دو ماہ قبل تینوں بچوں کی سخت تربیت شروع کی گئی تھی، اور آج محنت رنگ لے ائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ " تینوں بچوں کے سینوں پر میڈلز دیکھ کر جذبات پر قابو نہ پاسکا اور خوشی کے آنسو نکل پڑے"۔
یاد رہے کہ عائشہ آیاز پاکستان کی کم عمر ترین تائیکونڈو گولڈ میڈلسٹ ہے جنہوں نے اس سے قبل 2019 میں فجیرہ، 2020 میں جی ٹو ایونٹ، 2022 میں تائی لینڈ کے شہر بورے رام اور 2023 میں تائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے مقابلوں میں کئی گولڈ،سلور اور برانز جیت کر ملک کا نام روشن کر چکی ہیں۔
ایونٹ مین ٹیم کے ساتھ کوچ آیاز نائک، منیجر سجاد رشید اور آفیشل بھی شریک تھے۔