ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
باجوڑ: سلارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

باجوڑ: سلارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے

ذاہد جان - 23/08/2025 153
باجوڑ: سلارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے

ذاہد جان

 

ضلع باجوڑ میں سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے انور زیب خان کی رہائش گاہ پر سلارزئی قوم کا امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں سلارزئی قوم کے تمام مشران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ علاقے میں کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قوم ہر حال میں اپنی مٹی کا بھرپور دفاع کرے گی۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق، اگر سلارزئی میں کسی نے مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر مسمار، علاقہ بدر، اور 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، جبکہ اس کا خاندان پورے قوم کا دشمن تصور ہوگا اور رات کے وقت پورے سلارزئی میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔


 اس کے علاوہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت یا کوئی ادارہ کارروائی کرنا چاہے تو صرف دن کے وقت کی اجازت ہوگی، رات کو کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی اوراگر سلارزئی کے کسی بھی علاقے میں مسئلہ پیدا ہوا تو پوری قوم وہاں پہنچ کر اس کا مقابلہ کرے گی۔ سلارزئی کے تمام علاقوں میں پہرے مقرر کیے جائیں گے۔
 

مزید برآں سپریم کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں 2002 سے 2025 تک کے تمام آپریشنز کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا اور سلارزئی میں گرفتار تمام افراد کو قوم کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔