ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومت سے 4 ارب روپے موصول ہو گئے، بیرسٹر سیف Home / سیاست /

سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومت سے 4 ارب روپے موصول ہو گئے، بیرسٹر سیف

سپر ایڈمن - 22/08/2025 240
سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومت سے 4 ارب روپے موصول ہو گئے،  بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ڈی جی ریسکیو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں اب تک 393 افراد جاں بحق اور 190 زخمی ہوئے ہیں۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 1711 گھروں اور عمارتوں جبکہ 266 سرکاری اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر اعلان کردہ معاوضے کی ادائیگیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 4 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں جبکہ مون سون سیزن سے قبل 134 ٹرک سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جاچکا تھا۔