ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے یو این ویمن اور زلمی فاؤنڈیشن کا معاہدہ Home / بین الاقوامی /

خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے یو این ویمن اور زلمی فاؤنڈیشن کا معاہدہ

سپر ایڈمن - 21/08/2025 178
خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے یو این ویمن اور زلمی فاؤنڈیشن کا معاہدہ

یو این ویمن پاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن کے درمیان خواتین کے کھیلوں اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔ اس معاہدے کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں، قیادت اور معاشی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

 

اسلام آباد میں ہونے والی دستخطی تقریب میں بتایا گیا کہ دونوں ادارے قومی ویمن اسپورٹس لیگ، ووکیشنل ٹریننگ اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

 

یو این ویمن پاکستان کے کنٹری ریپریزنٹیٹو، جمشید ایم کاظی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت اور لڑکی کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا حق ہے، چاہے وہ کلاس رومز میں ہوں، کام کی جگہ پر ہوں یا کھیل کے میدانوں میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری صرف کھیلوں تک محدود نہیں بلکہ خواتین کے لیے رکاوٹیں دور کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔

 

زلمی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کہا کہ یہ اشتراک خواتین کو معاشی اور سماجی سطح پر مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔