ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
جنوبی وزیرستان: پرنسپل و صدر وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن رحمت اللہ وزیر مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا Home / جرائم,عوام کی آواز /

جنوبی وزیرستان: پرنسپل و صدر وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن رحمت اللہ وزیر مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

سپر ایڈمن - 18/08/2025 147
جنوبی وزیرستان: پرنسپل و صدر وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن رحمت اللہ وزیر مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

جنوبی وزیرستان لوئر میں نجی سکول کے پرنسپل اور وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رخمت اللہ وزیر کو مسلح نقاب پوشوں نے اغوا کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان رحمت اللہ کو بندوق کی نوک پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام لے گئے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور سول انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

 

رحمت اللہ وزیر کی اغوائیگی پر اہلِ علاقہ اور سکولوں کے پرنسپلز نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔