خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث دریائے پنجکوڑہ اور دریائے سوات میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ آبپاشی نے جارسدہ کے متعدد علاقوں میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر دریائے سوات کے کنارے آباد شہریوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر دریائے سوات میں پانی کا اخراج 60,000 کیوسک ہے جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کا اخراج 46,000 کیوسک جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
بارشوں کے باعث دونوں دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ سیلابی پانی نچلے علاقوں کی طرف آ رہا ہے اور کئی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقے (چارسدہ میں دریائے سوات کے کنارے)
ابازئی، میاں ولی، ڈاگی مکرم خان، ڈاگی فیض اللہ، ایسوگی، سراسنگ، تورلندی، شاہی کولالے، باباکری، ارباب کرونا، شبارہ، بانڈہ قمر کلی، بیلا نمبر 04 (زیادہ خطرہ)، کٹوزئی، سریخ، مولا خیلا، نقی خرکی، منزوری شامل ہے۔
محکمہ آبپاشی نے انتظامیہ کو احکامات جاری کیں ہیں کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو فوری اطلاع دیں، پولیس، ریسکیو، مقامی انتظامیہ اور میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کریں۔ مزید برآں انخلا اور بچاؤ کے اقدامات فوری شروع کریں تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔
دوسری جانب عوام کو بھی ہدایت دی ہیں کہ دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے فوراً دور ہو جائیں
بلند اور محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے قریب غیر ضروری سفر نہ کریں۔