ضلع کرم کے علاقے نستی کوٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کرم فسادات میں مطلوب ملزم تہران طوری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق ملزم مختلف مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
چھاپے کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تھانہ روضہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او قیصر حسین شہید ہوگئے۔ شہید قیصر حسین حال ہی میں اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اس کارروائی میں شریک تھی۔
جبکہ شہید اہلکار کا جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دیا گیا ہے۔