محکمہ صحت میں عرصہ دراز سے خالی پڑے منیجمنٹ عملے کے عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے تناطر میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے بھرتی کا شیڈول اور تحریری امتحانات کا نصاب بھی جاری کر دیا ہے۔
مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ ان پوسٹوں کے لئے صوبے بھر سے 1167 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں اور تمام امیدواروں کو رول نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ پہلی بار محکمہ صحت میں بیک وقت اتنی بڑی تعداد میں بھرتیاں ہورہی ہیں۔
یہ بھرتی مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی کی قیادت میں صوبے میں جاری بڑے اس اقدام کا حصہ ہے۔ جس کے تحت دس ہزار سے زائد میڈیکل اسٹاف بھرتی کئے جارہے ہیں۔ جن میں سپشلسٹ، میڈیکل آفیسرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر اہم عہدے شامل ہیں۔
مشیر صحت کے مطابق ان پوسٹوں پر تقریری سے بدانتظامی ختم ہو جائے گی صحت مراکز خود کفیل ہو جائیں گے اور مقامی ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنا اس منصوبے کا اہم جزو ہے۔