پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ کل تروبا میں کھیلا جائے گا جو پی ٹی وی اسپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت سیریز کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ دوسرا ون ڈے 10 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 اگست کو شیڈول ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ بیٹرز میں حسن نواز نے 24 درجے ترقی پاتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ صائم ایوب نے 25 درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
بولرز میں سفیان مقیم 69 درجے بہتری کے بعد 35ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ محمد نواز 51 درجے ترقی کے ساتھ 56ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز اپنے نام کی تھی۔