ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا: جامعات کے پنشنرز کے لیے 3.6 ارب روپے کے فنڈز جاری Home / تعلیم,عوام کی آواز /

خیبر پختونخوا: جامعات کے پنشنرز کے لیے 3.6 ارب روپے کے فنڈز جاری

سپر ایڈمن - 07/08/2025 238
خیبر پختونخوا: جامعات کے پنشنرز کے لیے 3.6 ارب روپے کے  فنڈز جاری

 خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی جامعات میں پنشنرز کی مالی مشکلات کے خاتمے کے لیے 3.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کا مقصد تمام سرکاری جامعات میں پنشنرز لائبلیٹیز کو ختم کرنا ہے۔

 

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی سینیٹ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کے علم دوست وژن کو سراہا گیا۔

 

قرارداد کے متن کے مطابق موجودہ حکومت نے تعلیم تک آسان رسائی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

 

وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ "ہماری حکومت کی ترجیح صوبے میں اعلی تعلیم کا فروغ ہے، اور ہم تمام جامعات کی پنشن لائبلیٹیز ختم کر رہے ہیں"۔


 مینا خان آفریدی  نے مزید کہا کہ چانسلر علی امین گنڈاپور نے جامعات کی ترقی کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے، اور بنوں یونیورسٹی کی سینیٹ کی جانب سے اعترافی قرارداد کا پاس ہونا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔