ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستان میں سب سے مقبول ترین ایپ کونسی ہے؟ Home / عوام کی آواز,قومی /

پاکستان میں سب سے مقبول ترین ایپ کونسی ہے؟

سپر ایڈمن - 07/08/2025 171
پاکستان میں سب سے  مقبول ترین ایپ کونسی ہے؟

مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ "چیٹ جی پی ٹی" نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسی سوشل میڈیا ایپس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

نومبر 2022 میں متعارف ہونے والی اس ایپ کو عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے، اور اب یہ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سروسز میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ 

 

انٹرنیٹ ویب سائٹس اور سروسز کی درجہ بندی کرنے والے معروف پلیٹ فارم Similarweb کے مطابق جون 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انٹرنیٹ ویب سائٹس میں چیٹ جی پی ٹی تیسرے نمبر پر رہی، جب کہ فیس بک چوتھے، انسٹاگرام چھٹے، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ساتویں اور ٹک ٹاک دسویں نمبر پر ہے۔

 

اسی رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر بھی اوپن اے آئی کی ویب سائٹس دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس میں شامل ہو چکی ہیں۔

 

اوپن اے آئی کی جانب سے 5 اگست 2025 کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 70 کروڑ سے زائد صارفین چیٹ جی پی ٹی کو باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں۔