ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
چترال: تریچ میر چوٹی سر کرنے کے لیے پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم روانہ Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

چترال: تریچ میر چوٹی سر کرنے کے لیے پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم روانہ

سپر ایڈمن - 06/08/2025 305
چترال: تریچ میر چوٹی سر کرنے کے لیے پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم روانہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانی کوہ پیماؤں کو ہندوکش پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی تریچ میر (7708 میٹر) سر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر کوہ پیماؤں کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

ڈائریکٹر ٹورازم عمر خان نے بتایا کہ ٹیم میں پاکستان کے مشہور کوہ پیماء سرباز سمیت چترالی کوہ پیماء محمد شمس القمر اور دیگر چار کوہ پیماء شامل ہیں، جبکہ چھ مقامی پورٹرز بھی مہم کا حصہ ہیں۔ کوہ پیمائی کے لیے نیپال اور چین سے سامان خریدا گیا ہے اور مہم کے دوران ہیلی ریسکیو سروس بھی چترال میں موجود رہے گی۔

 

عمر خان کے مطابق دو گروپ بیس کیمپ تک ٹریکنگ کر کے کامیابی سے واپس لوٹ چکے ہیں، جبکہ اس سمٹ سے چترال میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت سال 2025-26 کو "تریچ میر سال" کے طور پر منا رہی ہے اور یہ چوٹی 1950 میں پہلی بار ناروے کے کوہ پیماؤں نے سر کی تھی۔

 

ڈائریکٹر ٹورازم کا کہنا تھا کہ تریچ میر کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں اور ایڈونچر ٹورازم کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔