ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
حج 2026 کی رجسٹریشن کروانے والوں سے پہلی قسط کی وصولی کا آغاز Home / قومی /

حج 2026 کی رجسٹریشن کروانے والوں سے پہلی قسط کی وصولی کا آغاز

سپر ایڈمن - 04/08/2025 158
حج 2026 کی رجسٹریشن کروانے والوں سے پہلی قسط کی وصولی کا آغاز

 وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ عازمین سے واجبات کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے، جو 9 اگست تک جاری رہے گی۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منتخب افراد سے پہلی قسط وصول کی جا رہی ہے۔ حج پیکج ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان مقرر کیا گیا ہے۔

 

وزارت کے مطابق نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں 11 سے 16 اگست کے دوران نئے عازمین کو بھی درخواستیں جمع کرانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔

 

درخواستیں نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔