ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاک افغان مذاکرات ختم، کابل اب اعتبار کے قابل نہیں، خواجہ آصف Home / سیاست,قومی /

پاک افغان مذاکرات ختم، کابل اب اعتبار کے قابل نہیں، خواجہ آصف

سپر ایڈمن - 08/11/2025 223
پاک افغان مذاکرات ختم، کابل اب اعتبار کے قابل نہیں، خواجہ آصف

فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک اور افغان وفود کے درمیان مذاکرات ختم ہو چکے ہیں اور پاکستان کا وفد واپس روانہ ہو چکا ہے۔

 

وزیرِ دفاع نے کہا کہ مذاکرات کے مزید دور کی کوئی امید نہیں رہ گئی اور ثالث ملکوں کا کابل پر اعتماد بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فی الوقت پاک افغان جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے، تاہم اگر افغان سرزمین سے کسی کارروائی کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

 

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دوسرے ملکوں ،خصوصاً ترکی اور قطر ، نے مذاکرات کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی، مگر کابل میں افغان قیادت مختلف گروہوں میں منقسم ہے جس کی وجہ سے تجویز کردہ میکانزم اب قابل عمل نظر نہیں آ رہا۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے موقف سے اتفاق تو تھا لیکن وہ اسے تحریری شکل دینے کے لیے تیار نہیں تھے، اس لیے اعتماد کی فضا منقطع ہو گئی ہے۔ وزیر دفاع نے دوہرایا کہ اگر کابل کی جانب سے واضح یقین دہانی نہ ملے تو پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

تازہ ترین