ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستانی مصنوعات پر امریکا کا 19 فیصد ٹیرف عائد، برآمدات کے لیے نئے مواقع کی امید ہے، وزارت خزانہ Home / قومی /

پاکستانی مصنوعات پر امریکا کا 19 فیصد ٹیرف عائد، برآمدات کے لیے نئے مواقع کی امید ہے، وزارت خزانہ

سپر ایڈمن - 01/08/2025 192
پاکستانی مصنوعات پر امریکا کا 19 فیصد ٹیرف عائد، برآمدات کے لیے نئے مواقع کی امید  ہے،  وزارت خزانہ

 وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جسے حکومت پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کے ساتھ ٹیرف سے متعلقہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں، اور اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی برآمدات کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی حکام کی متوازن اور دوراندیش حکمت عملی کا مظہر ہے، جس سے پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں مسابقتی حیثیت حاصل ہوگی۔

 

وزارت کے مطابق یہ ٹیرف خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گا، جو کہ ملکی معیشت کا ایک بنیادی ستون ہے۔

 

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اس فیصلے کو پاکستانی برآمدات میں اضافے اور تجارتی حجم کو وسعت دینے کی جانب ایک مثبت قدم سمجھتی ہے۔