ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بھارت “معرکہ حق” میں شکست کے بعد دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر Home / قومی /

بھارت “معرکہ حق” میں شکست کے بعد دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

سپر ایڈمن - 30/07/2025 86
 بھارت “معرکہ حق” میں شکست کے بعد دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت “معرکہ حق” میں شکست کھانے کے بعد اب ہائبرڈ وارفیئر (غیر روایتی جنگ) کے ذریعے پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کہی، جن میں سول افسران اور ماہرین تعلیم شامل تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے بھارت کی دہشتگرد عناصر کو دی جانے والی مدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان گروہوں کا انجام بھی بھارت جیسا ہی شرمناک ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی، اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور اجتماعی عزم ضروری ہے۔

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، لیکن قوم دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے گی۔

 

انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ اندرونی یا بیرونی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

 

پاک فوج کے سربراہ نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ قومی ترقی کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ایک جامع حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔