آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا اسمبلی کے باہر دھرنا
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (ایگیگا) نے صوبائی اسمبلی پشاور کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا، جس میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ:
2017 کی بیسک پے پر 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس قبول نہیں، ہمیں وفاقی حکومت کی طرز پر 2022 کی بیسک پے پر 30 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دیا جائے۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت 1500 سرکاری اسکولوں اور 57 اسپتالوں کو پرائیویٹائز کر رہی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے 32 ہزار کلاس فور اسامیوں کو ختم کرکے ڈیلی ویجز پر منتقل کر دیا ہے، جو سراسر ظلم ہے۔
پینشن اصلاحات بھی ملازمین کے لیے ناقابل قبول قرار دی گئیں۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل مزید سخت ہوگا۔