عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 30 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 561 ڈالر ہوگئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 166 روپے اضافے سے 4 ہزار 629 روپے پر پہنچ گئی۔