ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

 

اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (سرکاری و نجی اشتراک) کے نظام کو بہتر بنانے پر خرچ ہوگی، جس سے حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے پنشن نظام میں بڑی تبدیلی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

 

بینک کا کہنا ہے کہ مالی معاونت کے ذریعے پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور معیاری، کم لاگت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ منصوبوں کی شفاف جانچ پڑتال اور مالیاتی خطرات کے بہتر انتظام پر بھی توجہ دی جائے گی۔

 

منصوبے کے تحت وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبوں کو یکجا کیا جائے گا، جبکہ چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔

 

اے ڈی بی کے مطابق 2026 سے 2030 تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی فہرست بھی منظور کی جائے گی۔