ڈیرہ اسماعیل خان ڈیال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او تھانہ سرویکئی کامران محسود شہید ہوگئے، جو ان دنوں جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کامران محسود چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے کہ ڈیال روڈ پر نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
