پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 37 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 727 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔