پشاور: خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار روز کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں 394 انسپیکشن کیے، جن کے نتیجے میں مختلف خلاف ورزیوں پر 105 طبی مراکز سیل کردیے گئے۔

 

ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق کارروائیاں پشاور، سوات، صوابی، ملاکنڈ، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، ہری پور، چارسدہ، بونیر، ایبٹ آباد، بنوں، اپر دیر اور لوئر دیر میں کی گئیں، جبکہ 70 طبی مراکز کو حکم جواز جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 اور اینٹی کویکری ریگولیشنز 2022 کے تحت کی گئی ہیں۔