پشاور میں سپریم کورٹ کے وکیل شبیر حسین گیگیانی نے مبینہ فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنے والی خاتون ذکیہ خان کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ذکیہ خان کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ان کے شوہر نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ فراڈ کیا، جس کے بعد انہیں مقدمے اور ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین دن حوالات جبکہ مجموعی طور پر 11 دن جیل میں گزارے۔

 

شبیر حسین گیگیانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ذکیہ خان کا مقدمہ مکمل طور پر بغیر کسی فیس کے لڑیں گے۔