پشاور: لنڈی سڑک پر بینظیر ویمن یونیورسٹی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا لینٹر ڈالنے کے دوران گر گیا، جس کے نتیجے میں چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے چاروں مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دو مزدوروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دیگر دو کو مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
