پشاور: پیسکو وزیر باغ سب ڈویژن اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بجلی چوری کے خاتمے، واجبات کی وصولی اور لائن لاسز میں کمی کے لیے آپریشن کرتے ہوئے 6 ٹرانسفارمرز اور 143 بجلی کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے۔

 

یہ کارروائی چیف ایگزیکٹو پیسکو احتر حمید خان اور سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاور سرکل ارباب فاروق کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او آپریشن خالد خان کی نگرانی میں 11 کے وی کاکشال فیڈر کے علاقے محلہ میاں گان گلدرہ میں کی گئی۔

 

کارروائی کے دوران 200 کے وی اے کے 5 اور 100 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر منقطع کیا گیا، جبکہ متعلقہ صارفین کے ذمے ایک کروڑ 19 لاکھ روپے کے واجبات بھی ہیں۔

 

پیسکو انتظامیہ کے مطابق بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف پولیس کے تعاون سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صارفین سے واجبات بروقت ادا کرنے اور بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔