نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں یہ اضافہ ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق نومبر 2026 کے بجلی بلوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا.
دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے مقابلے میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
