خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقوں اکاخیل اور برقمبرخیل میں جدید ورٹیکل ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے کھیرے کی کامیاب کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی گئی ہے، جس سے مقامی کسانوں کو معاشی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اس جدید طریقہ کاشت کے ذریعے پیدا ہونے والا کھیرا نہ صرف مقامی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ ملک کی مختلف سبزی منڈیوں تک بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فہد اور کسان حلیم نے کہا کہ ورٹیکل ٹنل فارمنگ علاقے میں زرعی ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق زراعت افسر ضیاء الاسلام کی خصوصی کوششوں، رہنمائی اور تعاون سے اکاخیل اور برقمبرخیل میں اس جدید طریقہ کاشت کو فروغ ملا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے زرعی منصوبوں سے نہ صرف کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کی زرعی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔
