زالان آفریدی
خیبر فارسٹ ڈویژن کے عملے نے جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے لنڈی کوتل میں رات بھر پیٹرولنگ کی، جس کے دوران چھ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔
رینج فاریسٹ آفیسر جمرود رسول خان پوری رات علاقے میں موجود رہے اور نگرانی کے ساتھ کارروائی کی قیادت کی۔ اس دوران ابتدائی طور پر دو گاڑیاں پکڑی گئیں، جبکہ صبح تک مجموعی طور پر چھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو مہم کے دوران تین ورکرز کہاں غائب ہوگئے؟ کرم پولیس کی تلاش جاری

کارروائی میں تختہ بیگ فارسٹ چیک پوسٹ کے انچارج رفیع اللہ آفریدی، فارسٹ گارڈ عمران علی اور فارسٹ گارڈ جواد الدین نے حصہ لیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی تعاون کیا۔
خیبر فارسٹ ڈویژن نے اپنے عملے کی محنت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلاتی وسائل کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
