علی افضل
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم گندال میں نامعلوم افراد نے پولیو مہم کے دوران تین پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے ورکرز میں صلاح الدین، علی محمد اور بلال خان شامل ہیں، جن کا تعلق بھی گندال سے ہے۔ ملزمان تینوں ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ۔
واقعے کے بعد پولیس نے مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں ورکرز کی بازیابی کے لیےاقدامات جاری ہیں
