پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: چترال سے کوہستان تک مارخور کے شکار کی مہنگی نیلامی، 4 لائسنس کروڑوں میں فروخت
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔
