ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے تک پہنچ گئی۔