خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال اور کوہستان میں مارخور کے شکار کے چار لائسنس 12 لاکھ 11 ہزار 800 امریکی ڈالر میں فروخت ہوئے، جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 34 کروڑ روپے بنتی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی آبادی کو دیا جاتا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق چترال کے علاقے توشی ون کے لیے شکار کے لائسنس کی بولی 3 لاکھ 20 ہزار 600 ڈالر، جبکہ توشی ٹو کے لائسنس کی بولی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بطخوں کے شکار کا سیزن شروع، مگر کن علاقوں میں پابندی ہوگی؟
اسی طرح چترال کے علاقے گھریت گول میں مارخور کے شکار کا لائسنس 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر اور کوہستان کے علاقے کیگا میں شکار کا لائسنس 2 لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کے شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی آبادی کو دیا جاتا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں مارخوروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے۔
