سوات کے علاقے سیدو شریف کے گاؤں بٹورہ میاں بابا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق سے اسماعیل اور اہتشام جبکہ دوسرے فریق سے بخت ارم زوجہ خادی رحمان جاں بحق ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟
پولیس کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کی میتیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
