عزم استحکام کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا، جنہیں بعد ازاں تباہ کردیا گیا۔

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کارروائی میں 7 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، ایک ہفتے میں کتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے؟

 

آصف علی زرداری نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں 7 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم کارروائیاں فورسز کی مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔