پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے لیڈز پہنچ گیا۔ قومی ٹیم کل صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، جہاں کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچی ہے۔ انگلش کنڈیشنز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سیریز میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیم کی نظریں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: علاج کے بعد عمران خان کہاں منتقل ہوں گے؟ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست تک لارڈز، لندن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن، برمنگھم میں ہوگا۔
تینوں ٹیسٹ میچز انگلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔
