ملک میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: بنوں: ڈومیل میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 5 پولیس اہلکار زخمی

 

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہوگئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 380 ڈالر فی اونس ہوگئی۔