بنوں کی تحصیل ڈومیل کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت میں اضافے اور پولیس چوکی پر حملے کے بعد آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لے لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا سرکاری نام کیا رکھا گیا؟
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہلکاروں میں سپاہی مقبول خان، سپاہی سکین اللہ شاہ، سپاہی فرید خان، سپاہی اورنگزیب خان اور سپاہی شاہین اللہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے، جبکہ علاقے میں فائرنگ اور وقفے وقفے سے چھوٹے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
