سپارکو نے پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا، جس کے انتخاب کے لیے ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد نام موصول ہوئے تھے۔

 

سپارکو کے مطابق قمری گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھا گیا ہے۔ یہ نام 7 افراد کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، جن میں سے فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، کن علاقوں میں الرٹ جاری؟

 

بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم قرعہ اندازی میں کامیاب رہے اور ’جناح-1‘ نام تجویز کرنے پر فاتح قرار پائے۔

 

سپارکو کے چیئرمین کے مطابق اس نام کے ذریعے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جبکہ یہ پاکستان کی خلائی تحقیق میں پیش رفت کی علامت بھی ہے۔

 

پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر بھیجا جائے گا، جہاں یہ جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔