پشاور کے علاقے چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر ایک لڑکی نے 26 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ بھی کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کی گئی ہے۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 26 سالہ صدیق اللہ کے ایک لڑکی سے دوستانہ تعلقات تھے، تاہم صدیق اللہ نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد کتنی لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہوئیں؟

 

ایف آئی آر کے مطابق شادی سے انکار پر لڑکی نے مبینہ طور پر صدیق اللہ پر تیزاب پھینکا اور بعد ازاں فائرنگ بھی کی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔