ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کے ٹول ٹیکس کا معاملہ، پشاور ہائی کورٹ میں اہم پیش رفت
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 489 روپے کی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.07 ڈالر بڑھ کر 59.24 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
