ملاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے شہید آباد میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، جن کی میتیں ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچیں، تاہم چاروں افراد پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
جاں بحق افراد کی شناخت اسد خان ولد حسن گل (40 سال)، ابراہیم ولد جاسم گل (45 سال)، ولید ولد جاسم گل (32 سال) اور سراج الحق ولد شمس الحق (40 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
