پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز سونے کے نرخ مستحکم رہے تھے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ تعلیم میں مبینہ جعلی تقرریوں پر 35 خواتین اساتذہ ملازمت سے فارغ
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات میں عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہیں۔
معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس سے اس کی طلب اور قیمت بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان میں سونے کی مقامی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کے ساتھ ساتھ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ سے بھی متاثر ہوتی ہیں۔
