کرک کے علاقے خرم محمدزئی کی حدود چرپرا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمران الدین سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین، ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان اور پولیس اہلکار امجد اور کاظم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ملاکنڈ: درگئی میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چرپرا میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او افضل اعوان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ آپریشن جاری ہے۔
