پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت ماہانہ کے بجائے روزانہ نرخ مقرر کرنے کا نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔
اس اقدام کا مقصد سردیوں میں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے، تاہم نئے نظام کے تحت ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے متفقہ اعلامیے میں کیا اہم فیصلے اور مطالبات شامل ہیں؟
ایل پی جی درآمد کرنے والوں نے قیمتوں کے تعین کے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار یا روزانہ بنیادوں پر نرخ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب شمالی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
