مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ چند روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: خاتون اور 9 ماہ کے بچے کے قتل میں مطلوب ملزم سکندر عرف لمبا پولیس مقابلے میں ہلاک
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے اور مقامی سطح پر خریداری بڑھنے کے باعث سامنے آیا ہے۔
