سوات میں سیف اللہ جھیل کالام میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 7 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں سوار سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: وراثت کے تنازع پر خاتون اور 9 ماہ کا بچہ قتل

 

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالام منتقل کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر جاری کی جائیں گی۔