ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 4,370 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 7,250 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے باعث دو روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 11 ہزار 620 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت نے شمالی علاقوں میں نئے خطرات کو جنم دے دیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,933 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 43.70 ڈالر مہنگا ہو کر 4,219 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 7,279 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
